سٹی 42:متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے کم از کم عمر کی حد مقرر کردی گئی۔
عرب میڈیا کےمطابق اماراتی کابینہ نے سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے کم سے کم عمر کی حد 15 سال مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
اماراتی حکام نے بتایا کہ قانون کے تحت مقررہ حد سے کم عمر بچوں کیلئے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانا یا استعمال کرنا ممنوع ہوگا۔
اس کے علاوہ 15 سال سےکم عمربچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مکمل رسائی بھی حاصل نہیں ہوگی۔