ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا وفاقی منصوبوں کیلئے اربوں روپے دینے کا اعلان

پنجاب حکومت کا وفاقی منصوبوں کیلئے اربوں روپے دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کو 546 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے رقم صوبائی بجٹ میں مختص کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فنڈز وفاق کو مختلف ترقیاتی اور حکومتی منصوبوں کے لیے منتقل کیے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ دیگر صوبے بھی وفاقی حکومت کو مالی حصہ فراہم کریں گے۔

یہ رقم نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت دی جائے گی، جس کے ذریعے وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم کا نظام طے کیا جاتا ہے۔

حکومتی دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے اس مد میں رقم پہلے ہی اپنے بجٹ میں شامل کر لی ہے تاکہ طے شدہ مالی ذمہ داری پوری کی جا سکے۔