سٹی42: راولپنڈی میں شاپنگ کے بہانےخاتون کوبلاکر ریپ کرنے والے ممجرم کے خلاف مقدمےکا ٹرائل مکمل ہو گیا۔
راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے مقدمے کی سماعت کی جنہوں نے ملزم طاہر سلیم کو زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر 25 سال قید اور 5 لاکھ روپےجرمانے کی سزا سنائی۔ خاتون سے زیادتی کا مقدمہ مارچ 2024 میں تھانا پیرودھائی میں درج کیا گیا تھا۔
عدالت نے جرمانےکی عدم ادائیگی پر ملزم طاہر سلیم کو مزید 6 ماہ قید اور ملزم کو متاثرہ خاتون کو 2 لاکھ روپےہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
واضح رہے کہ خاتون سے زیادتی کا مقدمہ مارچ 2024 میں تھانا پیرودھائی میں درج کیا گیا تھا۔