ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوانوں کو سکوٹیز، ای بائیکس، آسان کاروباری مواقع دے کر بااختیار بنایا:عظمیٰ بخاری

نوجوانوں کو سکوٹیز، ای بائیکس، آسان کاروباری مواقع دے کر بااختیار بنایا:عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی نوجوان نسل کو سکوٹیز، ای بائیکس اور آسان کاروباری مواقع دے کر بااختیار بنایا گیا ہے۔

 دونوں صوبائی وزرا نے حکومت پنجاب کی نوجوان دوست پالیسیوں اور ہاؤسنگ سیکٹر میں جاری اقدامات پر روشنی ڈالی۔

 عظمیٰ بخاری نے  کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز ایک ایک روپیہ عوام کی امانت سمجھ کر خرچ کرتی ہیں ، مریم نواز صوبے کو ایک ماں کی طرح چلا رہی ہیں۔"اپنی چھت اپنا گھر" فلیگ شپ پروگرام کے تحت 40 ہزار گھر تعمیر کیے جا چکے ہیں۔