ویب ڈیسک: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کی ایران اسرائیل تنازع پر گفتگو،ٹیمی بروس نے کہا ایران سے بات کرنی ہے یا نہیں یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کریں گے۔
امریکا نے ایران، اسرائیل تنازع کے معاملے پر اپنے شہریوں کےلیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امریکیوں کا تحفظ ہے، امریکی شہری کسی بھی صورت میں ایران اور عراق کا سفر نہ کریں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کےلیے مڈل ایسٹ ٹاسک فورس بنادی گئی ہے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا۔