ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاہت فتح علی خان کا گانا ’’بدو بدی 2 ‘‘ریلیز کردیا گیا

چاہت فتح علی خان کا گانا ’’بدو بدی 2 ‘‘ریلیز کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مزاحیہ گلوکاری سے شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے عید کے موقع پر  بدوبدی 2 گانا جاری کر دیا۔

 چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنا گانا بدو بدی 2 جاری کردیا ہے لیکن یہ گانا یوٹیوب کی بجائے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسے سوشل پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیوب نے پہلا بدو بدی گانا کاپی رائٹ کی وجہ سے ڈیلیٹ کر دیا تھا جس پر انہیں 30 ملین کے قریب ویوز ملے تھے۔ دوبارہ ایسے مسائل سے بچنے کیلئے دیگر سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ 

چاہت علی خان نے اس گانے میں نئی ماڈل لائبہ خان کا انتخاب کیا ہے جو مختلف اسٹیج شوز اور ماڈلنگ میں پیش پیش رہی ہیں۔ اس کے علاوہ گلوکار نے کہا کہ وہ بدو بدی گانے کی سیزیز جاری کریں گے لیکن وہ ان گانوں کو یوٹیوب پر جاری نہیں کریں گے کیونکہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو مجھ سے جلتے ہیں اور میرے چینل کو بڑھتا ہوا دیکھ نہیں سکتے۔