(علی رامے)پنجاب حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت صوبائی وزرا کا صوابیدی فنڈ ختم کردیا گیا ہے،اب کوئی بھی وزیر صوابیدی فنڈ نہیں لے پائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنی کفایت شعاری مہم کر براقرر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی وزیروں کو صوابیدی فنڈ نہیں ملے گا،اس سے قبل وزرا کے لیے 5 کروڑ روپے کا مجموعی فنڈ بطور صوابیدی مختص ہوتا تھا جبکہ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں وزرا کے صوابیدی فنڈ کا ہیڈ ختم کردیا گیا ہے،دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب کا نئے مالی سال میں بھی صوابیدی فنڈ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
مزید پڑھئے: ایوان وزیر اعلیٰ اور پنجاب کابینہ کےاخراجات میں ہوشربا اضافہ
واضح رہے کہ ایوان وزیر اعلیٰ اور پنجاب کابینہ کےاخراجات میں ہوشربا اضافہ جبکہ گورنر ہاؤس کےاخراجات میں کمی کردی گئی ، ایوان وزیر اعلیٰ کے لئےنئے مالی سال میں 19 کروڑ 22 لاکھ روپے اضافی مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی،اور ایوان وزیر اعلیٰ کےاخراجات رواں مالی سال کی نسبت 32 فیصد اضافی رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔
دوسری جانب اس مالی سال کے دوران ایوان وزیراعلیٰ کے اخراجات کیلئے 58 کروڑ 56 لاکھ مختص تھےجبکہ دستاویزات کےمطابق ایوان وزیر اعلیٰ نےرواں سال79 کروڑ99لاکھ روپےخرچ کیےجس میں21کروڑ 14 لاکھ اضافی خرچ کیےگئے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ نےمختص شدہ بجٹ کےتناسب سے35فیصداضافی اخراجات کیے ہیں۔
رواں سال صوبائی وزراکےاخراجات کے لئے27کروڑ43لاکھ مختص کیےگئےتھےاوروزرااورمشیروں کے لئےمختص شدہ بجٹ کے مقابلے میں 30کروڑ2لاکھ روپے خرچ کیے گئے،وزرا نے مراعات، پروٹوکول اور تنخواہوں کی مد میں 2 کروڑ 97لاکھ کے اخراجات کیے،ان اخراجات میں وزیر اعلیٰ کے مشیراور پارلیمانی سیکرٹری بھی شامل ہیں ۔
یہ فنڈوزرا نےیوٹیلیٹی الاؤنس ،ہاؤس رینٹ الاؤنس، ٹریولنگ الاؤنس کی مد میں خرچ کیے،دوسری جانب گورنر ہاؤس کے لیے 1 کروڑ مختص کیے تھے لیکن بیس لاکھ روپے خرچ کیے گئے ۔