ڈالر مہنگا ہوگیا

ڈالر مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی، ڈالر 64 پیسے مہنگا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے آغاز سے اختتام تک انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، تاہم کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 64 پیسے اضافے کےساتھ 166 روپے 35 پیسے پر بند ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب شہر کے کسی بھی علاقے میں چینی 70 روپے فی کلو میں فروخت نہ ہو سکی۔ ایک طرف ضلعی انتظامیہ چینی کی فروخت 70 روپے فی کلو میں کرانے پر بضد تو دوسری طرف شہر کے کسی بھی علاقے میں انتظامیہ کےاحکامات پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا۔ چینی 80 سے 85  روپے فی کلو میں ہی فروخت ہوتی رہی۔

اکبری منڈی کے بیشتر شوگر ڈیلرز نے گزشتہ تین روز سے شوگر ملوں سے چینی کی خریداری بند کر رکھی ہے جس کے باعث شہر میں چینی کی قلت کا خدشہ ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری نرخنامہ تو جاری کر دیتی ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کرایا جاتا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے علاوہ شہر کے کسی بھی علاقے میں سستی چینی فراہم نہیں کی جارہی جو کہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ادھر اکبری منڈی کےشوگر ڈیلرزکا کہنا ہے کہ اگرحکومت نے 70 روپے فی کلو میں چینی فروخت کرانی ہے تو شوگر ملوں سے چینی 65 روپےکے حساب سے فراہم کی جائے۔