فرائض میں غفلت میٹروپولیٹن کے ملازم کو مہنگی پڑگئی

فرائض میں غفلت میٹروپولیٹن کے ملازم کو مہنگی پڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے کورٹ کلرک شکیل احمد کو نااہلی، مس کنڈکٹ اور فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا۔

عزیز بھٹی زون میں تعینات شکیل احمد کو پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے معطل کیا گیا۔ کورٹ کلرک شکیل احمد کو ناقص کارکردگی اور نااہلی کے باعث معطل کیا گیا۔ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن امین اکبر چوپڑانے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

شکیل احمد کو ایم سی ایل جنرل برانچ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔