(درنایاب) رہائشی پلاٹوں پر کثیر المنزلہ اپارٹمنٹس کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قوانین میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا، ایل ڈی اے نے رہائشی پلاٹوں کی تمام کیٹگری پر مجودہ بلندی کی حد میں اضافہ تجویز کردیا۔
چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ ایل ڈی اے کی جانب سےنئی تجاویز کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، مسودے کے مطابق 10 مرلہ پر 50 فٹ تک گراؤنڈ پلس 3 فلور تعمیر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا، ایک کنال کے رہائشی پلاٹ پر 90 فٹ بلندی پر گراؤنڈ پلس 6 فلور، 2 کنال کے رہائشی پلاٹ پر 120 فٹ بلندی پر گراؤنڈ پلس 9 فلور، چار کنال کے پلاٹ پر 200 فٹ جبکہ 8 کنال پر 300 فٹ بلندی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
سکائی سکیپر کے لیے 12 کنال کے پلاٹ پر کثیر المنزلہ 9 ہائیٹ لمٹ تعمیر کی اجازت دی جائے گی، ہائی رائز رہائشی اپارٹمنٹس کا مسودہ نجی سٹیک ہولڈرز اور ایکسپرٹس کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے جسے گورننگ باڈی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔