ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا

پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا، اجلاس میں ایم ڈی کی تقرری کی منظوری کیساتھ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کاجائزہ بھی لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونیوالے پی سی بی گورننگ بورڈ کے اہم اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گے، پی سی بی نےعدالتی حکم پرکوئٹہ اجلاس میں ہونیوالی بغاوت کےمرکزی کردارکوئٹہ ریجن کے صدرشاہ دوست کو بھی مدعوکیا ہے، شاہ دوست نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کےمطابق اجلاس میں ایم ڈی کی تقرری، چیئرمین کے اختیارات کی ایم ڈی کو منتقلی اورفنانشل اکاونٹس کی منظوری لی جائےگی، اجلاس میں ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کابھی جائزہ لیا جائےگا۔

ذرائع مطابق ایم ڈی کی تقرری کے معاملےکولے کر بورڈ ممبر شاہ دوست کی جانب سےسخت موقف اپنائے جانے کا امکان ہے، ایم ڈی وسیم خان گورننگ بورڈاجلاس میں شرکت کیلئے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اجلاس کے بعدآئی سی سی کی دعوت پر ورلڈکپ میچز دیکھنے اورآئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئےانگلینڈروانہ ہوں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer