زین مدنی : شیخوپورہ گلستان تھیٹر میں دوران ڈرامہ اداکارہ کو جوتوں سے مارنے کا واقعہ پیش آیا ۔
سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی نے ای ڈی پکار سے رپورٹ طلب کرلی۔پنجاب آرٹس کونسل نے مقامی تھیٹر مالک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
سیکرٹری اطلاعات پنجاب کی تھیٹر انتظامیہ کے خلاف مزید ایکشن کی ہدایت کی ۔ سیکرٹری انفارمیشن طاہر ہمدانی نے کہا اداکاروں کو تحفظ فراہم کرنا تھیٹر انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،واقعہ میں ملوث ملزم گرفتارہوچکاہے
پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے شیخوپورہ میں اداکارہ شمع چوہدری پر تشدد کا نوٹس لے لیا ۔کونسل نے معاملے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ۔
انکوائری کمیٹی میں پکار کے ڈائریکٹر آپریشنز ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ، لاین اور ایجوکیشن شامل ہیں ۔کمیٹی حقائق کا جائزہ لیکر شواہد اکٹھا کرے گی اور ذمہ داروں کی نشان دہی کرے گی ۔کمیٹی چوبیس گھنٹے کے اندر رپورٹ پنجاب کونسل آف دی آرٹس میں پیش کرے گی
واضح رہے شیخوپورہ پولیس نے تھیٹر ڈرامےکے دوران اسٹیج پر چڑھ کر اداکارہ شمع ناز پر تشدد کرنے والے ملزم پر مقدمہ درج کرلیا۔اداکارہ شمع ناز نے پولیس کو بتایا کہ ڈرامےکے دوران ایک نوجوان زبردستی اسٹیج پر چڑھ گیا اور اس پر تشدد کیا۔اداکارہ کا ڈرائیور اسے بچانے آیا تو نوجوان نے اسے بھی تھپڑ مارے۔ شمع ناز کے مطابق ملزم نے غلط کام کرنے کا کہا، اس نےانکار کیا تو ملزم مشتعل ہوگیا۔ملزم کا نام راجا زین معلوم ہوا ہے، تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نےمقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔