ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہیں موسم  گرم اور شدید حبس تو کہیں گرج چمک کے ساتھ  موسلادھار بارش کی پیش گوئی

کہیں موسم  گرم اور شدید حبس تو کہیں گرج چمک کے ساتھ  موسلادھار بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: محکمہ موسمیات نے کہیں موسم  گرم اور شدید حبس تو کہیں گرج چمک کے ساتھ  موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی ۔ 
ہفتہ (رات)   موسم  کی   صورتحال کے مطابق  ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کی توقع  ہے ۔ تا ہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات تیز ہواؤں اور گرج  چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران      ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدید حبس رہا ۔تا ہم   پنجاب: راولپنڈی (شمس آباد 10، چکلالہ 02) ملی میٹر بارش ہوئی۔
آج  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  دالبندین ، نوکنڈی47اور چلاس میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اتوارکے روزموسم کی   صورتحال کے مطابق  ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع  ہے ۔ تا ہم خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر   میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج  چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بعض مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
 اسلام آباد اور گردونواح میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ  صبح اور رات کے اوقات  میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان  ہے ۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع جبکہ میدانی علاقوں میں شدید  حبس رہنے کا امکان ہے   تا ہم دیر ، بونیر ، سوات، شانگلہ ،  ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہر ی پور، صوابی، مردان، پشاور، کوہاٹ،کرک ،کرم   اور گردونواح  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش  کا امکان ہے ۔ اس دوران بعض مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم ،  گجرات ،  سیالکوٹ، نارووال، چکوال، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، لاہور، گوجرانوالہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان  ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ دن کے دوران وسطی /بالائی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے  تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کےعلاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع۔  تاہم  شام/رات  میں  ژوب، خضدار، موسی خیل ، بارکھان  اور گردونواح میں تیر ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
 کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود  رہے گا ۔تا ہم بعد از دوپہر کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے     اس دوران  چند مقامات پر تیز/موسلادھار بھی  بارش ہو سکتی ہے۔