عابد چودھری : لاہور میں سی بی ڈی روڈ پر گاڑی سے خطرناک کرتب (ڈرفٹنگ) دکھانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرفٹنگ کرنے والے کار سوار کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے ساتھ موجود دو سیکیورٹی گارڈز کو بھی حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار کار سوار کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے آٹومیٹک رائفلز، ایک پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔
پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔