ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ نے ملزم وحید سمیت دیگر ملزمان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 20 جولائی کو مقرر کر دی ہے، جس کے لیے کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
جسٹس محمد طارق ندیم درخواستِ ضمانت پر سماعت کریں گے، جبکہ عدالت نے ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔
عدالت کے جاری کردہ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اے ایس آئی سیکشن 452 تعزیراتِ پاکستان (پی پی سی) کے اطلاق کو ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے اے ایس آئی کے طرزِ عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او قصور سے وضاحت طلب کر لی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔