ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کے اجرا کے نظام میں اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 20 جولائی سے نئی درخواستیں صرف ای پاسپورٹ کی کیٹیگری میں وصول کی جائیں گی۔
سفارتی مشن کے مطابق ابوظبی اور دبئی میں پاسپورٹ کے حصول کے لیے جمع کرائی جانے والی تمام نئی درخواستیں صرف ای پاسپورٹ کے لیے قبول کی جائیں گی، جبکہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ (MRP) کی نئی درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔
مشن نے واضح کیا ہے کہ پہلے سے جاری شدہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ اپنی مقررہ مدت تک مکمل طور پر مؤثر اور قابلِ استعمال رہیں گے، اس لیے موجودہ پاسپورٹ رکھنے والوں کو فوری طور پر کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہوگی۔
مزید بتایا گیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ درخواست جمع کرانے کی سہولت بھی بدستور دستیاب رہے گی۔