ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں ردوبدل، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  وقاص عظیم :وفاقی وزارت خزانہ نے قومی بچت اسکیموں کی مختلف سرمایہ کاری مصنوعات پر منافع کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفینس سیونگز سرٹیفکیٹ کا منافع 12.96 فیصد سے کم کرکے 11.94 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ پینشنرز، بہبود اور شہداء ویلفیئر سرٹیفکیٹس کا منافع 13.20 فیصد سے کم ہو کر 12.96 فیصد کر دیا گیا ہے۔

ریگولر سیونگز سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 12.24 فیصد سے کم کرکے 11.52 فیصد اور اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ کا منافع 12.60 فیصد سے کم کرکے 11.43 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جبکہ عام سیونگز سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 10 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب سروا 5 سالہ اسلامک سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 11.16 فیصد سے بڑھا کر 11.52 فیصد اور سروا 3 سالہ اسلامک سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 9.16 فیصد سے بڑھا کر 11.50 فیصد کر دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی شرح منافع کا اطلاق فوری طور پر، یعنی آج سے، نافذ العمل ہوگا۔