ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغلپورہ پولیس کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار

مغلپورہ پولیس کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:مغلپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی جعفری پُل کے علاقے میں کی گئی، جہاں ملزم وحید خان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر علاقے اور گردونواح میں آن لائن آرڈرز کے ذریعے منشیات سپلائی کرتا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی، جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ مقدمے کی مزید کارروائی جاری ہے۔