فاران یامین: کاہنہ کے علاقے میں فیروزپور روڈ پر بھٹی اور ڈوگر گروپ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی کے بعد معاملہ شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں میں لطیف، مبارک، فریان، غلام فرید، طیبہ اور رضیہ شامل ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فائرنگ کی وجوہات اور دیگر حقائق جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔