ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، 19 جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، 19 جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  مریم مظہر: باغوں کے شہر لاہور میں شدید دھوپ کے باعث گرمی کی شدت برقرار ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج شہر میں جزوی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 32 اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

شہر میں آج 5 سے 30 فیصد تک بارش کے امکانات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث حبس میں بھی اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے۔ شہر اس وقت آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہے، جبکہ فضائی آلودگی کی مجموعی شرح (AQI) 155 ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 19 جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کی توقع ہے۔