وسیم احمد:خواتین کرکٹ سیزن 2025-26 کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا، قومی ویمنز ٹیم اگست میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقاویمنزٹیم ستمبرمیں پاکستان کادورہ کرےگی,لاہورمیں 3ون ڈےانٹرنیشنل میچز16سے22ستمبرتک کھیلےجائینگے,ویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے دو نومبر تک کھیلا جائے گا،پاکستان ویمنز ٹیم اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گی،پاکستان ویمنز ٹیم 7 فروری سے 2 مارچ تک جنوبی افریقاکا دورہ کرے گی،دورہ جنوبی افریقامیں 3ون ڈےانٹرنیشنل اور3ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزشامل ہیں۔
اپریل2026میں زمبابوےویمنزکرکٹ ٹیم پاکستان کادورہ کرےگی،زمبابوے کےخلاف سیریز24اپریل سے11مئی تک کھیلی جائےگی،سیریز میں 3ون ڈےانٹرنیشنل اور3ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شامل ہیں،ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلے گی شیڈول جاری کر دیا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےپہلےقومی ٹیم آئرلینڈمیں 3 ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکھیلےگی۔
3ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں پاکستان اورویسٹ انڈیزکی کرکٹ ٹیمیں شریک ہونگی،پاکستان انڈر19ویمنزٹیم رواں سال دسمبرمیں بنگلادیش کادورہ کرےگی،بنگلادیش کےدورےپر 5 ٹی ٹونٹی میچزکھیلےجائیں گے،نیشنل ویمنزون ڈےٹورنامنٹ6سے24نومبرتک کراچی میں ہوگا،نیشنل ویمنزٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 24مارچ سے17اپریل تک کراچی میں ہوگا،دونوں قومی ٹورنامنٹس ڈبل لیگ فارمیٹ پرکھیلےجائیں گے،خواتین انڈر19ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 15ستمبرسے6اکتوبرتک کراچی میں ہوگا،رواں سال اکتوبرمیں خواتین کاانٹریونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بھی شیڈول میں شامل ہے۔
رافیہ حیدر کا کہنا تھا کہ 2025-26کاشیڈول کھلاڑیوں کوکھیلنےکےاچھےمواقع دےگا،نوجوان کھلاڑیوں کوآگےلانےکیلئےپاتھ ویزپروگرام مضبوط ہورہاہے،انڈر 19ٹورنامنٹ اوربنگلادیش کادورہ نوجوانوں کیلئےبڑاموقع ہے،نیا سیزن اہم ہے،دو ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹس سامنے ہیں، اچھے حریفوں کیخلاف کھیلنے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوگی۔