ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلسل بارش سے زمین بیٹھ گئی، اسلام آباد میں نیا انڈر پاس  بری طرح متاثر

Ninth Avenue, Underpass collapsed, Pakistan monsoon rains, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد کی اہم شاہراہ کا انڈرپاس ایک دن مسلسل رہنے والی بارش کا بوجھ برداشت نہ کر سکا۔  نائنتھ ایوینیو  ایونیو انڈر پاس نے حالیہ بارشوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

 اسلام آباد میں9 ویں ایونیو پر نئے  انڈر پاس کا افتتاح کچھ مہینے پہلے ہوا تھا۔ مسلسل بارش کے دباؤ کی وجہ سے آج انڈر پاس کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔

مون سون کی بارش کے پہلے ہی سپیل کے بعد، کروڑوں روپے ک کی لاگت سے بنے انڈر پاس کے ڈھانچے میں دراڑیں، پانی کا رساؤ، اور سڑکوں کی خطرناک خرابیاں دکھائی دے رہی ہیں۔ بارش کے  چودہ گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے کے سبب اس انڈر پاس کے  ارد گرد زمین بیٹھ گئی جس سے پورے سٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ 

سیکٹر H-9 اور G-9 کو جوڑنے والے انڈر پاس کا مقصد ٹریفک جام کو کم کرنا تھا۔  آج انڈر پاس کے اندر پانی کے بڑے تالاب بن گئے اور مسافر افراتفری سے گزر رہے تھے۔ 

تباہ شدہ سرنگ کی تصاویر اور کلپس وائرل ہونے پر سوشل میڈیا  پر لوگوں نے مسلسل بارش کے غیر معمولی امپیکٹ کو نظر انداز کر کے حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صورتحال کو لاپرواہی کا صریح کیس قرار دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے "سگنل فری اسلام آباد" کے وعدوں کے ساتھ اس خوبصورت  انڈر پاس کا افتتاح کیا تھا۔

اسلام آباد، راولپنڈی میں کئی دہائیوں کی طویل ترین بارش 
 مرگلہ پہاڑیوں کے اوپر اور اس سے نیچے آباد شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں مسلسل اٹھارہ گھنٹے تیز بارش ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ ایسی مسلسل بارش اسلام ٓٓباد مین کئی دہائیوں سے نہیں دیکھی گئی۔ اس بارش کے پانی نے زمین میں مسلسل جذب ہو کر نائنتھ ایوینیو انڈر پاس کی نئی تعمیر ہونے والی دیواروں، انڈر پاس کے فرش کے نیچے اور اطراف کی زمین کو بٹھا دیا جس سے انڈر پاس کا پورا سٹرکچر متاثر ہوا۔