سانحہ 9 مئی کی مزید تصاویر منظر عام پر آگئیں

سانحہ 9 مئی کی مزید تصاویر منظر عام پر آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سانحہ 9 مئی سے متعلق مزید تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں ملزمان کو عسکری تنصیبات پر توڑ  پھوڑ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بیشتر  تصاویر  زیر  حراست ملزمان کے موبائل فونز سے فارنزک کے دوران برآمد ہوئی ہیں۔ملزمان نےعسکری اسپتال، ائیرفورس بیس سرگودھا اور عسکری تعلیمی اداروں کو بھی نہ بخشا۔

شرپسندوں نے پاک امارات اسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچایا اور ملحقہ اسٹینڈ بائے جنریٹر روم کو  آگ لگا دی۔بجلی منقطع ہونے سے ایمرجنسی میں وینٹیلیٹرز اور  بچوں کے انکیوبیٹرز  بھی بند ہوگئے۔

سی ایس ڈی لاہور سے احتجاج کے بہانے لاکھوں روپےکیش بھی لوٹ لیا گیا، اس کے علاوہ عسکری تاریخ  اور جنگوں میں پاک فوج کا ریکارڈ  رکھنے والے ادارے پر دھاوا بول کر ریکارڈ جلا دیا گیا۔چکدرہ  قلعے پر حملے کے بعد پورے قلعے، ریکارڈ اور گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔

لیفٹیننٹ سجاد عالم شہید کی یادگار  پر تصویر کو جلا کر عمران خان زندہ باد لکھ دیا گیا۔