ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی

پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: ضلع اورکزئی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی غازی غزن جمال نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سیاست چھوڑنے سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد نہیں لگتا کہ عوام کی خدمت کرسکوں گا۔

واضح رہے کہ غزن جمال نے 2019 میں اورکزئی کے حلقے سے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتا اور پھر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والے رہنماؤں کی تعداد 100 سے زائد ہوچکی ہے۔