(ویب ڈیسک) عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس میں ارکین نے عمران خان کو سندھ میں متحرک ہونے کا مشورہ دے دیا، عمران خان کی پارٹی تنظیموں کو فعال بنانے کی ہدایت کی ۔
تفصیلات کےمطابق عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت ہوئی،کور کمیٹی ارکان نےعمران خان کو سندھ میں متحرک ہونے کا مشورہ دیا، عمران خان جلد سندھ کا دورہ کریں گے، عمران خان نےپارٹی تنظیموں کو فعال بنانے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ جارحانہ انداز سے جاری رکھے گی، قوم جاگ اٹھی ہے،چوروں اور لوٹوں کو قوم نے مسترد کر دیا،پارٹی رہنماوں اور کارکنوں نے انتھک محنت کی، ضمنی الیکشن کے نتائج نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا،علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قوم کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔