(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے،برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 103 اعشاریہ 2فی بیرل ہو گئی۔
تفصیلات کےمطابق دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر خام تیل کی قیمت میں مزید اضافہ ہوچکا ہے،خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 103 اعشاریہ 2فی بیرل ہو گئی،بلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 99 اعشاریہ 4 ایک ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے سعودی عرب پر تیل کی پیداوار بڑھانے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے لیکن سعودی عرب فی الحال اس پر رضا مندی ظاہر نہیں کی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں خام تیل کی پیداوار بڑھانے کا مطالبہ کیا جس کے جواب میں سعودی عرب نے کہا کہ فی الحال مزید پیداوار بڑھانے کی صلاحیت موجود نہیں ہے ۔
دوسری جانب ڈالر کی اونچی اڑان /ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، انٹربینک میں ڈالر نئی بلند سطح قائم ہوگیا،ایک ہی دن میں انٹربینک میں ڈالر4 روپے 30 پیسے مہنگا ہوگیا،ایک ہی دن میں ڈالر کی لمبی چھلانگ ڈالر 210.95 روپے سے بڑھ کر 215 روپے 25 پیسے کی بلند سطح قائم ہے۔
ماہرین کے مطابق نئی حکومت آنے کے بعد سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 33روپے 23 پیسے مہنگا ہوچکا ہے،12 اپریل 22 کو انٹربینک میں ڈالر 182.02 روپے کا تھا،درآمدی ادائیگی کی وجہ سے روپے پر شدید پریشان دیکھاجارہے ہیں۔