ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ صنم جنگ کا طلاق کی زیرگردش خبروں پر موقف آگیا

معروف اداکارہ صنم جنگ کا طلاق کی زیرگردش خبروں پر موقف آگیا
کیپشن: sanam jung
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ صنم جنگ نے شوہر نے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑدی، اداکارہ نے طلاق کی خبروں پر تفصیلی وضاحت بتائی۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ صنم جنگ ان دنوں پریشان ہیں جس کی وجہ اداکارہ نے خود بتائی،صنم جنگ کا کہناتھا کہ میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ خوش ہوں اور شوہرقاسم سے طلاق لینے کی زیرگردش  جھوٹی افواہوں  کی مجھے کوئی پرواہ نہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہناتھا کہ میں سوشل میڈیا پر چلنے والی اس جھوٹی خبر سے بالکل پریشان نہیں ہوں، اسکی وجہ یہ ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ نہیں کرتی جس سے ہر ایک یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ  کچھ لوگوں نے تو میری انسٹاگرام پوسٹ کے نیچے بالکل یہی چیز بطور کمنٹس لکھ دی ہیں، تو میں نے مذاق میں لکھ دیا کہ ایسا آپ کی وجہ سے ہوا ہے،مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ مذاق اتنا زیادہ پھیل جائے گا اور میری فیملی پر دباؤ بھی پڑے گا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں سٹی نیوز نیٹ ورک سے خصوصی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی گھٹیا ترین خبروں میں کوئی سچائی نہیں، الحمدللہ ہماری ازدواجی زندگی خوشگوار طریقے سے جاری ہے انشااللہ ہمیشہ جاری رہے گی۔

جھوٹی اور من گھڑت خبریں اڑانے والوں کو ہوش سے کام لینا چاہیے،سوشل میڈیا پر سیلیبرٹیز کے بارے میں اکثر غلط بے بنیاد خبریں گردش کرتی ہیں۔

صنم جنگ کی طلاق کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں،جب انہوں نے یکم جنوری 2021 کو انسٹاگرام پر اپنی تنہا تصویر شیئر کی،اداکارہ نے کافی پینے کی اپنی تنہا تصویر انسٹاگرام ویب سائٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ صوفے پر بیٹھ کر کافی پیتے ہوئے 2020 کو الوداع اور 2021 کو خوش آمدید کر رہی ہیں۔
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer