عیدالاضحٰی؛ شاپنگ مالز، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ کیلئے سپیشل ایس او پیز جاری

عیدالاضحٰی؛ شاپنگ مالز، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ کیلئے سپیشل ایس او پیز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، نےڈیلٹا وائرس اور عیدالاضحٰی کے پیشِ نظر این سی او سی کے نوٹیفیکشن کے مطابق سپیشل ایس او پیز جاری کر د یئے۔

تفصیلات کےمطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہناتھا کہ ڈیلٹا وائرس اور عیدالاضحٰی کے پیشِ نظر این سی او سی کے نوٹی فکیشن کے مطابق سپیشل ایس او پیز جاری کر د یئے، آگاہی ویک برائے کورونا ایس او پیز اور ویکسی نیشن" کا دورانیہ 25جولائی تک بڑھا دیا گیا،صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیاگیا،این سی او سی کے نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف سیکٹرز کے لیے سپیشل ایس او پیز جاری کردیں گئیں ہیں۔

سیکرٹری سارہ اسلم کا کہناتھا کہ سیاحتی مراکز کے لئےسپیشل ایس او پیز جاری کئے گئےہیں,صرف ویکسی نیٹد افراد کو بین الصوبائی سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت ہو گی، ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوٹلز میں بوکنگ نہیں کی جا سکے گی،سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر سیاحوں کی خصوصی تصدیق کی جائے،ہوٹلز میں ڈائننگ کے لئے 50 ٪ گنجائش کےاصول پر عمل کیا جائے گا۔

 ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لئےسپیشل ایس او پیزجاری کئے گئے ہیں,تما م اقسام کی ٹرانسپورٹ سروسز صرف 70٪ گنجائش کے ساتھ سفر کرنے کی پابند ہوں گی،شاپنگ مالز اورکاروباری مراکز کے لئےسپیشل ایس او پیزجاری کئے گئے ہیں,مارکیٹس اور شاپنگ مالز تفویض کردہ اوقات میں ہی کام کریں گے،مارکیٹس اور کاروباری مراکز میں رش اور ہجوم کسی صورت نہ ہونے دیں ۔

سیکرٹری سارہ اسلم کا کہناتھا کہ صرف فارمیسیز، میڈیکل فیسیلیٹز،پٹرول پمپ، ویکسینیشن سینٹرز،ڈیری شاپس، تندور، ٹیک اویز اور ڈلیوری سروسز کو 24/7کام کرنے کی اجازت ہو گی، شادی ہالز، جمز ، ہوٹلز کے لئےسپیشل ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں,ان ڈور شادی ہالز میں 200 جبکہ آوٹ ڈور شادی ہالز میں 400 افراد کی گنجائش کے ساتھ شادی کی تقریب کی اجازت ہو گی،شادی کی تقریبات میں شامل افراد کا مکمل طور پر ویکسی نیٹد ہونا یقینی بنائیں۔

شادی ہال کےسٹاف اور مہمانوں کی رینڈم چیکنگ بھی کی جائےگی، انڈور ڈائننگ ا ور دیگر انڈور سرگرمیوں میں صرف و یکسی نیٹد افراد ہی حصہ لے سکتے ہیں،تفریحی مقامات،سوئمنگ  پولز کے لئےسپیشل ایس او پیز جاری کئے ہیں,صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق تمام تفریحی پارکس اور سوئمنگ پولز 50 ٪ گنجائش کے ساتھ کام کریں گے، تمام شہری گھر سے نکلتے وقت اور خصوصاً رش والی جگہوں پر ماسک پہننے کو یقینی بنائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer