ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہو گا،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

weather
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)لاہور پر گرمی کا زور برقرار، تپش بڑھ گئی آج بھی پارہ 42 تک جائے گا تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب کے دیگر حصوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 بارشیں برسانے والا سسٹم آج رات پنجاب پہنچے گا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش ہوگی جبکہ عید قربان پر بھی موسم اچھا رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانےوالاسسٹم24 گھنٹوں میں لاہور پہنچے گا،عید قربان پر موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

 دوسری جانب  لاہور کے ائیرکوالٹی انڈیکس میں اضافہ ہو گیا ہے، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 153 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا۔ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ پر شہر کی آب وہوا مضرصحت ہے۔

ایف سی کالج میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس 195 ریکارڈ کیا گیا، ماڈل ٹاون 188, کوٹ لکھپت 176, گڑھی شاہو 167, بیدیاں 156, عسکری ٹین 154, فیز 8 ڈیفینس 153 جبکہ ایف سی کالج میں 148 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ ماحولیات کیجانب سے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔