اداکارہمایوں سعید کی نئی ویڈیو وائرل

اداکارہمایوں سعید کی نئی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)گزشتہ روز کراچی میں ابر رحمت کر کھل کر برسی، بعض علاقوں میں بارش رحمت کی بجائے زحمت ثابت ہوئی، عرصے بعد کراچی میں ہونے والی بارش نے لوگوں کو گھروں سے نکلنے پر مجبور کرددیا تو کوئی گھر میں ہی بارش سے لطف اندوز ہوتا رہا، بارش کا مزہ لیتے ہوئے اداکار ہمایوں سعید کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ بھنگڑا ڈال رہے ہیں۔

تفصیل کے مطابق  بارش میں ٹپ ٹپ کی آواز سننا دنیا کے ہر علاقے کہ میسر نہیں ،تبھی جب برِ صغیر کے خشک اور گرم علاقوں بارش برستی ہے تو لوگوں کے چہروں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے اور اسے اللہ پاک کی رحمت قرار دیا جاتا ہے۔جن علاقوں میں بارش کم ہوتی ہے ان میں اسکی اہمیت بھی بڑھ جاتی ہے۔اسی لیے کراچی میں ہونے والی بارش کی خوشی دوسرے شہروں کے لوگوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ایسا ہی ایک موقع گزشتہ روز دیکھنے میں آیا جب کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اور باصلاحیت اداکار ہمایوں سعید نے تیز بارش میں بھنگڑا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی برسات کو جہاں شہریوں نے انجوائے کیا تو وہیں شوبز ستارے بھی بارش سے خوب لطف اندوز ہوئے اور بارش کے دوران منفرد سرگرمیاں کیں جن کی ویڈیوز اور تصاویر فنکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔انہی شوبز ستاروں میں ہر دلعزیز ہمایوں سعید بھی شامل ہیں جنہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں وہ پارک میں موجود بارش کے مزے لے رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہمایوں سعید کی خوشی کی انتہا یہ ہے کہ انہوں نے بارش میں بھنگڑا ڈالنا شروع کردیا۔ہمایوں سعید نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ آخر کار کراچی میں بھی بارش ہو رہی ہے۔

اداکارکی اِس ویڈیو پر نامور اداکار شان شاہد نے لکھا کہ ’بے شک یہ اللّہ کی رحمت اور برکات ہیں۔ہمایوں سعید کی ویڈیو پر چند ہی گھنٹوں میں 3 ہزار سے زائد لائکس آچکے تھے اور  لوگ مسلسل انکی اس ویڈیو کو پسند کررہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer