شہرمیں لاکھوں کے ڈاکے، شہری قیمتی اشیاء سے محروم

شہرمیں لاکھوں کے ڈاکے، شہری قیمتی اشیاء سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہربھرسے (وقاص احمد) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ میں مغیث کے گھر سے4لاکھ30 ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،سندر میں ڈاکوئوں نے کامران کے گھر سے 2لاکھ10ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان،ملت پارک میں ڈاکوئوں نے فیاض کے گھر گھس کر 2لاکھ 30ہز ار کی نقدی لوٹ لی۔

ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے فیضان کے گھر سے 1لاکھ70ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان،مصطفی آباد میں ڈاکوئوں نے حماد کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ریس کورس میں ڈاکوئوں نے بہادر سے45ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے رحمان سے25ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے شبیر سے20ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ جبکہ نولکھا اور گلشن اقبال سے گاڑیاں اور مزنگ۔سمن آباد اور شیراکوٹ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

دوسری جانب مویشی منڈیاں سجنے کے ساتھ ہی ڈاکو چور اور دھوکہ باز بھی سرگرم ہو گئے ۔جہاں ملک بھر سے بیوپاری اپنے مویشی بیچ کر سارے سال کی جمع پونجی اکٹھی کرنے آتے ہیں وہیں کچھ دھوکہ باز ان کی اس امید پر پانی پھیر دیتے ہیں ۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ کسی کو جعلی نوٹ دیئے جاتے ہیں تو کسی کو کم نوٹ تھما دیئے جاتے ہیں ۔

ایسی وارداتیں ہوتی بھی زیادہ رات کے اوقات میں ہیں۔ایک طرف بیوپاریوں کا رونا تو دوسری جانب گاہک بیوپاریوں کی ملی بھگت کا بھی بتاتے ہیں اور اندھے یا لاغر جانوروں کو دھوکہ دہی سے موٹا تازہ کر کے دکھاتے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، مویشی منڈیوں میں آنے والے گاہک اور بیوپاری اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھیں تو دھوکہ بازووں سے بچا جا سکتا ہے ۔

             

Shazia Bashir

Content Writer