پی سی بی سکلز پروگرام کے تحت لاہور ریجن انڈر 19 کرکٹ کیمپ جاری

پی سی بی سکلز پروگرام کے تحت لاہور ریجن انڈر 19 کرکٹ کیمپ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ سکلز پروگرام کے تحت لاہور ریجن انڈر 19 کرکٹ کیمپ جاری ہے،   کیمپ میں کھلاڑیوں کو مختلف لیکچرز دئیے گئے۔

ایل سی سی اے گراونڈ پر جاری کیمپ میں ہیڈ کوچ سابق ٹیسٹ کرکٹر نوید انجم نے کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن، اینٹی ڈوپنگ کیساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو ان کی مہارتوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔ ہیڈ کوچ نوید انجم کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے یہ لیکچرز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ جب یہ کیمپ ختم ہوتو کھلاڑی کرکٹ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔

Shazia Bashir

Content Writer