ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان; پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 01 خوارج واصلِ جہنم، 02 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان; پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 01 خوارج واصلِ جہنم، 02 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : خوارج کی کلاچی و ملحقہ علاقوں میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

پولیس کو دیکھتے ہی خوارج نے فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا گیا، شدید مقابلے کے بعد پولیس نے 01 خوارج واصلِ جہنم کردیا، جبکہ 02 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 01 پولیس جوان بھی معمولی زخمی ہوا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کھتی چیک سمیت پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔پولیس و سی ٹی ڈی نے انٹیلیجنس اداروں اور کی اطلاع پر فوری کامیاب کارروائی کی۔ ہلاک دہشتگرد کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن، دستی بم اور 01 عدد موٹرسائیکل برآمد ہوئی ۔

پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کی تلاش شروع کردی۔