سٹی 42 : شہر میں آلودگی کا راج برقرار ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 301ریکارڈ کی گئی ہے۔
آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا، مختلف علاقوں میں شرح 700 سے بھی تجاوز کر گئی۔ ماڈل ٹاؤن 778، برکی روڈ پر آلودگی کی شرح 360ریکارڈ کی گئی۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر بھر میں دو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔