ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی بحریہ نے بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر "پروٹیئس" متعارف کروا دیا

برطانوی بحریہ نے بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانوی بحریہ نے سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک جدید بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر متعارف کرایا ہے۔ رائل نیوی کے مطابق یہ خودکار ہیلی کاپٹر اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر چکا ہے اور اسے "پروٹیئس" کا نام دیا گیا ہے۔

برطانوی رائل نیوی نے سمندری گشت اور زیرِ آب اہداف کی نگرانی کے لیے نئے بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر "پروٹیئس" کو متعارف کروا دیا ہے۔ رائل نیوی کے مطابق یہ خودکار ہیلی کاپٹر اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر چکا ہے۔

یہ جدید ہیلی کاپٹر خاص طور پر سمندری خطرات سے نمٹنے، دشمنی سرگرمیوں کی نگرانی اور زیرِ آب اہداف کی شناخت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے برطانوی بحریہ کو خطرات کا بروقت پتا چلانے اور موثر ردِعمل دینے میں مدد ملے گی۔

پروٹیئس کی تیاری پر 8 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے، جبکہ اسے دفاعی و فضائی ٹیکنالوجی کمپنی لیونارڈو نے تیار کیا ہے۔