ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس میں شدید برفباری، برف کے پہاڑ کھڑے، نظامِ زندگی مفلوج، ہنگامی حالت نافذ

روس میں شدید برفباری، برف کے پہاڑ کھڑے، نظامِ زندگی مفلوج، ہنگامی حالت نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روس کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید برفباری کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔ مسلسل برفباری کے نتیجے میں کئی شہروں میں برف کے پہاڑ بن گئے، جبکہ عمارتیں، سڑکیں، گلیاں اور کھڑی گاڑیاں مکمل طور پر برف میں دب گئیں۔ متعدد رہائشی عمارتوں کے داخلی راستے بھی بند ہو گئے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض علاقوں میں برف کی موٹائی کئی فٹ تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث ٹریفک معطل، پبلک ٹرانسپورٹ محدود اور بجلی و گیس کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔ شہریوں کو گھروں سے نکلنے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ ریسکیو اور میونسپل ادارے برف ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں۔

صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر روسی حکومت نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ حکام کے مطابق اضافی مشینری اور عملہ تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ سڑکوں کو کلیئر کیا جا سکے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

تعلیمی اداروں کے بارے میں صورتحال:
حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے حوالے سے فیصلے مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔ شدید متاثرہ علاقوں میں بعض اسکولوں کو عارضی طور پر بند رکھنے کا کہا گیا ہے جبکہ چند سکولوں میں آن لائن کلاسز کی اجازت دی گئی ہے، تاہم تمام علاقوں میں اسکول بند کرنے کا کوئی یکساں اعلان نہیں کیا گیا۔