ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری گندم کی ترسیل میں تاخیر ، آٹےکی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ  

سرکاری گندم کی ترسیل میں تاخیر ، آٹےکی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شہر قائد میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کا بحران ختم نہ ہوسکا،سرکاری گندم کی ترسیل میں تاخیر ہونے پر آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

  فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالجنید کاکہناہے کہ سرکاری گندم غذائیت سے خالی ہے جسے نئی گندم کے ساتھ مکس کرکے جو آٹاتیارکیاجارہاہے وہ بلحاظ قیمت عوام کی دسترس سے باہر ہے۔

 سندھ حکومت کی جانب سے فلور ملوں کوگندم کی ترسیل میں تاخیر نے کراچی میں آٹے کی قیمتوں کومزید بڑھادیاہے،کراچی کی تھوک وخوردہ مارکیٹوں میں آٹا مزید مہنگا ہونے کے خطرات پیداہوگئے۔

 انہوں نے کہا کہ کراچی کی فلور ملوں کو سرکاری گندم کی ترسیل بروقت نہ ہونے سے متعلق تفصیلات سے بھی کمشنرکراچی کوآگاہ کردیاگیاہے۔ 

 عبدالجنیدکے مطابق فلور ملوں کوگندم کی بروقت ترسیل کیلیے ڈی آئی جی ٹریفک سے بھی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

 سرکاری گندم وقت پر نہ ملنے سے بھی آٹے کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

  پرانی سرکاری گندم کے نرخ 80روپے فی کلو اور اس میں شامل کی جانے والی نئی گندم کی قیمت 110روپے فی کلوگرام ہے۔