اشرف خان: انٹر بینک میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا، ڈالر 280 روپے سے نیچے اگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 98 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر2 پیسے اضافے سے 280.75 روپے کا ہوگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 2 پیسے بڑھ کر 305.98 روپے، برطانوی پاونڈ 54 پیسے اضافے سے 358.83 روپے، امارتی درہم 3 پیسے اضافے سے 76.79 روپے، اور سعودی ریال 3 پیسے بڑھ کر 74.93 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔