وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی ماہرین ماحولیات کے وفد کی ملاقات، سموگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین اورچینی ماہرین ماحولیات کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے چین کے ماہرین ماحولیات سے سموگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا، جس پر چینی ماہرین کے وفد نے لاہور میں سموگ کے اسباب کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ نامیاتی،غیر نامیاتی ایندھن کا غیر ضروری استعمال، فضاء میں زیادہ نمی سموگ کی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔چینی ماہرین نے کہا کہ گردوغبار اورگھروں میں جلائی جانے والی گیس بھی سموگ کے اسباب میں شامل ہیں ، ساتھ ہی انڈیا سے کول پلانٹ سے آنے والی مسموم فضاء پاکستان میں سموگ کا باعث بنتی ہے اور مختلف عناصر کا مخصوص تناسب لاہور گردونواح میں سموگ کا سبب بنتا ہے۔

چینی ماہرین نے بتایا کہ کاربن ڈائی ایکسائیڈ اورنائٹروجن سمیت مختلف عناصر کے مرکب سموگ کا روپ دھارتے ہیں۔

چینی ماہرین کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے سموگ کے سدباب کیلئے موثر اقدامات کیے اوربہترین پالیسی اپنائی۔ اس موقع پر گفگتو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سموگ کے سدباب کیلئے جامع اورٹھوس رپورٹ چاہیے تاکہ حکومت کو آئندہ آسانی ہو اور سکو ل بند،فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی اورٹریفک میں کمی کے باوجود سموگ کا ہونا قابل غور ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے چینی ماہرین کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں،جامع رپورٹ کی توقع ہے۔اور سموگ کے سدباب کیلئے چینی ماہرین کو ضروری ڈیٹا فراہم کریں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ سموگ کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے بہت سے سوالات کے جواب درکار ہے۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کس عنصر کی وجہ سے سموگ مضر صحت شکل اختیار کرتی ہے۔

چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کا کہنا تھا کہ  چینی ماہرین کی میزبانی اورخیر مقد م پر وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کے مشکور  ہیں۔ سموگ کا مسئلہ حل ہونے میں وقت لے گا،چین نے سات سال میں قابو پایا۔

واضح رہے کہ چین کے ماہرین ماحولیات میں مس ہائی ہونگ ژو،ژی ژوان ژنگ اوریانگ ژی چوشامل تھے۔جبکہ صوبائی وزراء عامر میر،بلال افضل،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹریز ماحولیات،لوکل گورنمنٹ،ٹرانسپورٹ ایگر ی کلچر،انڈسٹری،انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی،میٹرالوجی کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔