سلمان خان آبدیدہ ہوگئے

سلمان خان آبدیدہ ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ کے سپرسٹار ،دبنگ کے سلطان اداکار سلمان خان کے رئیلیٹی شو میں کچھ ایسی شخصیات بھی آئیں جنہوں نے عوام کے دلوں میں گھر کرلیا،خود اداکار بھی ان سے خوش ہوئے، سلمان کے اس شو کی ٹیلنٹ مینیجر  اچانک انتقال کرگئیں، خبر کی اطاع ملنے پر سلو بھائی( سلمان خان) رنجیدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار دبنگ کے سلطان سلمان خان  نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے افسردگی کا اظہار کیا، ترین رئیلیٹی شو کی ٹیلنٹ مینیجر کے اچانک انتقال ہوگیا، سلمان نے اطہار تعزیت اور ان کی مغفرت کی دعا کرتے ایک یادگار تصویر ٹویٹ پر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ ریسٹ ان پیس'لکھا۔

ٹیلنٹ مینیجر پستا ڈھکڑ  کی اچانک موت پر دیگر شوبز اداکار بھی چونک گئے،گزشتہ دنوں بگ باس 14 کی شوٹنگ سے واپس گھر جانے والی شو کی ٹیلنٹ مینیجر پستا ڈھکڑ ایک روڈ حادثے میں چل بسیں۔خبر پھیلتے ہی شو سے وابستہ شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا جا رہا تھا، وہیں شو کے میزبان سلمان خان کو بھی اس خبر نے رنجیدہ کر دیا ہے۔ بگ باس ٹیم کی اہم رکن کی ناگہانی موت پر ساتھیوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیاگیا۔

بگ باس کے میزبان سلمان خان کی جانب سے بھی پستا ڈھکڑ کے انتقال پر ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے پستا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں 'ریسٹ ان پیس' بھی لکھا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer