ڈی سی بھکر کیپٹن ریٹائر وقاص رشید کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

ڈی سی بھکر کیپٹن ریٹائر وقاص رشید کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہورہائیکورٹ نے پیش نہ ہونے پرڈی سی بھکر کیپٹن ریٹائروقاص رشید کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹھائیس جنوری کو جواب سمیت طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد امیر بھٹی نے غلام محمد کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ڈی سی بھکر نے زیرالتواء درخواست کا فیصلہ نہیں کیا۔

 عدالتی حکم کی ابھی تک تعمیل نہیں کی گئی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پرڈی سی بھکھر کےخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے، عدالت کے طلب کرنے کباوجود ڈی سی پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتےہوئے اٹھائیس جنوری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Shazia Bashir

Content Writer