زاہد چوہدری: چھت سے گر کرطالبہ کی موت کے بعدفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دیں۔
فاطمہ جناح یونیورسٹی آج سے 24 فروری تک تعلیمی سرگرمیوں کے لیے بند رہے گی۔
فاطمہ جناح یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے تمام امتحانات اور پریکٹیکل بھی منسوخ کر دیئے ہیں۔
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں امتحانات اور پریکٹیکل کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔