سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی من پسند افسران پر لاکھوں روپے کی نوازشات

 سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی من پسند افسران پر لاکھوں روپے کی نوازشات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ملک معاشی بحران کا شکار، سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی من پسند افسران پر لاکھوں روپے کی نوازشات،  سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کے منظور نظر افسران کی موجیں لگ گئیں۔ 

ذرائع کے مطابق گریڈ سترہ اور انیس کے پانچ افسران کو ماہانہ لاکھوں روپے کا اضافی الاؤنس ملے گا, سی ای او صفینہ صدیق اور ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انور فاروق کو 2 لاکھ پچھتر ہزار روپے ماہانہ اضافی الاؤنس ملے گا, ڈائریکٹر پروگرام ملک محمد اشرف کو بھی 2 لاکھ پچھتر ہزار ماہانہ اضافی الائونس ملے گا۔

 ڈائریکٹر آپریشن سید شہباز حسین کو 2 لاکھ پینتیس ہزار روپے ماہانہ اضافی الاؤنس ملے گا، ڈپٹی ڈائریکٹر امجد حسین کو ایک لاکھ ستائیس ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا،مذکورہ افسران کو الاؤنس کی ادائیگیاں نومبر 2022 سے کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق بل منظور ہوتے ہی افسران کو تین، تین ماہ کی یکمشت ادائیگیاں کی جائیں گی,مذکورہ پانچوں افسران کو سیکرٹری ایجوکیشن کی منظوری سے پیمہ میں تعینات کیا گیا ہے, الاؤنس کی ادائیگیاں بھی پیمہ کے فنڈز سے کی جائیں گی۔