ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسپورٹرز کیلئے بری خبر، ایک بار پھر ہاتھ ہوگیا

ٹرانسپورٹرز کیلئے بری خبر، ایک بار پھر ہاتھ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: منی مزدوں کے لیے بند روڈ پر ٹول ٹیکس ختم نہ کیا، ٹرانسپورٹرز نے مطالبات تسلیم کر کے مکر جانے پر پھر سے احتجاج کا عندیہ دے دیا ہے جبکہ محکمہ ایکسائز نے نیلامی کی 7500 گاڑیوں کو رجسٹرڈ کرنے کے لیے سیل قائم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ بند روڈ پر ٹول ٹیکس ختم کرنے کا وعدہ کر کے حکومت مکر گئی ہے، بند روڈ کا ٹول ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو منی مزدا ایسوسی ایشن پھر سے احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ صدر منی مزدا ایسوسی ایشن حاجی شیر علی کا کہنا ہے کہ دو فروری کو بابو صابو پر احتجاج کیا۔ ڈی سی لاہور اور سی ٹی او سے مذاکرات میں بند روڈ کا ٹول ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

دو روز کیلئے ٹول ٹیکس ختم کیا گیا اب پھر سے لیا جا رہا ہے جبکہ محکمہ ایکسائز نے نیلامی کی منسوخ شدہ گاڑیوں کو بحال کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جس پر شکر گزار ہیں۔ محکمہ ایکسائز نے نیلامی کی 7500 گاڑیوں کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے سیل قائم کر دیا ہے۔ لاہور کی چار ہزار گاڑیوں میں سے 575 کا ریکارڈ آن لائن کردیا گیا ہے۔ روزانہ کی بنیادوں پر ساٹھ سے 70 گاڑیوں کا ریکارڈ آن لائن کرکے بحال کیا جا رہا ہے۔