قوم مل کر پولیو سے چھٹکارا حاصل کرے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

 قوم مل کر پولیو سے چھٹکارا حاصل کرے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ قوم مل کر اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرے گی۔
پنجاب میں انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز ایوان وزیر اعلی پر خصوصی تقریب منعقدہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ قوم مل کر اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرے گی۔میرا پیغام ہے کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کا ہر فرد اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

رواں مہم کے دوران تقریباً 2 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس ہدف کو حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کے مستقبل کو معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے اس مہم کو تحریک سمجھ کر آگے بڑھائیں گے۔صحت مند معاشرے سے ہی قومیں آگے بڑھتی ہیں اور ملک ترقی کرتے ہیں۔فیلڈ ٹیمیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بچہ قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔

انہوں نے کہاکہ پولیو کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنا ہے ۔ معصوم بچوں کو پولیو کے مرض سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پولیو سے بچوں کو بچانا سرکاری ڈیوٹی نہیں بلکہ قومی خدمت ہے۔  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید،مشیر صحت حنیف پتافی ،سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان او ر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer