صوبائی و علاقائی سطح کی سول آسامیوں کا نیا کوٹہ جاری

صوبائی و علاقائی سطح کی سول آسامیوں کا نیا کوٹہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) وفاقی حکومت نے صوبائی و علاقائی سطح پر وفاقی محکموں کی آسامیوں پر بھرتیوں کے سال 2007 کے کوٹہ میں تبدیلی کردی، صوبائی و علاقائی سطح کی سول آسامیوں کا نیا کوٹہ جاری کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے وفاقی محکموں کی براہ راست بھرتی کیلئے میرٹ 7.5 فیصد مقرر کردیا، پنجاب اور اسلام آباد کیلئے 50 فیصد جبکہ سندھ کیلئے وفاقی ملازمتوں کا کوٹہ 19 فیصد مقرر کردیا گیا ہے، سندھ کیلئے مختص کوٹہ کا 40 فیصد شہری علاقوں جبکہ 60 فیصد دیہی علاقوں کیلئے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی محکموں میں 11.5 فیصد خیبر پختونخواہ اور 6 فیصد کوٹہ بلوچستان کیلئے مختص کیا، وفاقی حکومت نے وفاقی محکموں کی بھرتیوں کیلئے خیبر پختونخواہ میں شامل فاٹا کیلئے 3 فیصد الگ کوٹہ مختص کیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer