سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز پر عائد بڑی پابندی ختم

سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز پر عائد بڑی پابندی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اکمل سومرو) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کا نیا یوٹرن، سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز پر گورنر سے ملاقاتوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے 12 فروری کو وائس چانسلرز پر براہ راست گورنر سے رابطہ کرنے پر پابندی عائد کی تھی، اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا تھا، جس میں وائس چانسلرز کو گورنر سے رابطہ یا ملاقات کرنے کے لئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے اجازت لینے کا پابند کیا گیا تھا،جو وائس چانسلر محکمہ تعلیم کی اجازت کے بغیر گورنر سے ملاقات کرے گا، اس کیخلاف ایکشن ہوگا۔ 

گورنر پنجاب کی جانب سے نوٹس لینے اور وائس چانسلرز کے ردعمل کے بعد محکمہ ہائیرایجوکیشن نے اپنی عائد کردہ پابندی ختم کر دی ہے۔

 محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے آج جاری ہونیوالے نئے مراسلے میں 12 فروری کے مراسلے کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، اب وائس چانسلرز براہ راست گورنر سے رابطہ اور ملاقات کرسکیں گے اور انہیں محکمہ سے اجازت نہیں لینا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سارے معاملے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بے خبر رکھا گیا تاہم وزیراعلیٰ پنجاب  کی برہمی کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے 12 فروری کو جاری ہونے والا نوٹیفکیشن منسوخ کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer