(وقارگھمن) صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تا کہ پنجاب لکڑی چوری روکنے کے لیے مخبر تیار کئے جائینگے، سچی خبر اور ریکوری کی صورت میں حصہ بھی ملے گا، آن لائین شکایات پر فوری ایکشن ہوگا، بلین ٹری منصوبہ کے تحت پنجاب میں 55کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔
صوبائی وزیر جنگلات وائلڈ لائف و فشریز محمد سبطین خان نے منسٹر بلاک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی اور وزیراعظم کا فوکس جنگلات پر ہے۔ پلانٹ فارپاکستان کے تحت بارہ لاکھ پودا لگائیں گے، سپرنگ سیزن میں ڈیرھ کروڑ پودا لگائیں گے، نرسریوں میں پونے تین کروڑ پودا تیار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلین ٹری منصوبہ کے تحت پنجاب میں 55 کروڑ پودا لگانا ہے، پنڈی میں نو سو کنال قبضہ سے واگزار کرائی ہے، وہاں بھی پودے لگائیں گے۔
بلوکی میں اڑھائی ہزار ایکڑ پر شجرکاری کی، انہوں نے کہا کہ جنگلات کےاردگرد دس کلومیٹر کی حدود میں آرا مشینیں قبول نہیں کرینگے، لکڑی چوری کے کیس جلد نبٹائے جائنگے، کڑوڑوں کی لکڑی تھانوں میں پڑی ہے۔ صوبائی وزیر سبطین خان نے کہا کہ پنجاب میں اڑھائی سو سیل پوائنٹ سے عوام کو پودے ملیں گے۔