آڈٹ اینڈ اکاونٹس سوسائٹی فیز ٹو میں ایکشن گروپ کا احتجاجی مظاہرہ

آڈٹ اینڈ اکاونٹس سوسائٹی فیز ٹو میں ایکشن گروپ کا احتجاجی مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)  آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سوسائٹی فیز ٹو کے ممبران نے ایکشن گروپ کی جانب سے احتجاج کیا، وزیراعلیٰ پنجاب سے گزشتہ اکتیس سالوں سے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سوسائٹی میں جاری لوٹ مار کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایکشن گروپ محمد عرفان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوسائٹی میں ایک ہزار سات سو سے زائد پلاٹس کے مالکان کو گزشتہ اکتیس سالوں سے ترقیاتی فنڈز کے نام پر لوٹا جارہاہے، انہوں نے کہاکہ وہ سوسائٹی میں جلد شفاف الیکشن کرائے جائیں گے، سوسائٹی ممبران نے اجلاس کے بعد شاہین گروپ کے خلاف احتجاج کیا , مظاہرین نے شاہین گروپ کے سربراہ آصف جاوید چوہدری اور ملک رمضان کے خلاف نعرے بازی کی ۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سوسائٹی میں جاری لوٹ مار کا نوٹس لے کر سوسائٹی ممبران کو انصاف دلوائیں ۔ تاحال سوسائٹی ایل ڈی اے سے منظور نہیں کرائی گئی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ممبران کو پلاٹوں کا فوری قبضہ اورمتاثرین رنگ روڈ کو متبادل پلاٹ فراہم کیے جائیں ، احتجاجی مظاہرے میں صدر آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سوسائٹی ملک جاوید رسول ،شیراز ظفر،مجاہد عرفان،خالد جاوید فرخ،عمر میو،محمد حفیظ اورروشن علی سمیت دیگر ممبران شریک ہوئے۔