علی رامے : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس ایکشن میں آگئی۔
صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 15 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے۔ منشیات فروشوں کیخلاف 7308 مقدمات درج کرکے 7770 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ملزمان سے 5067 کلو چرس، 26 کلو گرام سے زائد آئس برآمد ہوئی، اس کے علاوہ 215 کلو افیون، 95 کلو ہیروئن ، 99254 لٹر شراب بھی برآمد ہوئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 311 کارروائیاں کی گئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث 145 ملزمان گرفتار، 141 مقدمات درج کیے گئے، ملزمان سے 96 کلو چرس ، 05 کلو ہیروئن، 480 گرام آئس اور 1578 لٹر شراب برآمد ہوئی۔